ریاستوں سےمہاراشٹرا

پونے سے اورنگ آباد جانے والا راج ٹھاکرے کی گاڑیوں کا قافلہ حادثہ کا شکار

ممبئی: یکم مئی- مہاراشٹرا نونرنن سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی گاڑیوں کا قافلہ آج مہارشٹرا کے پونے شہر سے اورنگ آباد کی جانب جاتے ہوئے راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا، جس سے گاڑیاں ایک دوسرے سے آپس میں ٹکرا گئیں، کل، دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق مراٹہی اداکار کیدار شندے اور انکش چودھری جو قافلے میں شامل تھے ان کی گاڑی کے بونٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ راج ٹھاکرے لاوڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف ریاست کے ثفاقتی شہر اورنگ آباد میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!