سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے 17 قصورواروں کو ضمانت پر رہا کرنے کا دیا حکم
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران تشدد کے 17 قصورواروں کو مذہبی اور سماجی کام کرنے کی ہدایت و شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران سردار پورہ تشدد کے 17 قصورواروں کو کچھ مختلف طرح کی شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کی منگل کو ہدایت دی۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ نے قصورواروں کو مذہبی اور سماجی کام کرنے کی ہدایت دی۔ بنچ کی ضمانت کی شرائط کے مطابق کچھ مجرم اندور اور کچھ جبل پور میں رہ کر مذہبی اور سماجی کام کریں گے۔
عدالت نے ان مجرموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا ہے اور اندور اور جبل پور کے ضلع انتظامیہ کے حکام کو اس بات کا یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ وہ معلوم کریں کہ آیا یہ مجرم مذہبی اور سماجی کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے افسران کو ان کی روزی روٹی کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا۔ بنچ نے ریاستی لا سروسز اتھارٹی کے حکم پر عمل سے متعلق رپورٹ اور ان کی روزی روٹی کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔