عید الفطر کے موقع پرعلمائے کرام اور دانشوروں نے کی مسلمانوں سے اپیل
نئی دہلی: عید الفطر کے موقع پرعلمائے کرام اور دانشوروں کی جانب سے ملت اسلامیہ سے اپیل کی گئی کہ برادران اسلام جیسا کہ آپ کے علم میں ہے ، اس وقت ملک کی بیشتر ریاستوں میں فرقہ وارانہ امن بری طرح متاثر ہے ۔ شر پسند عناصر کھلے طور پر ملک کے امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو مکدر کرنے کے درپے ہیں ۔ ہر روز ملک کے کسی نہ کسی حصے سے ناخوشگوار خبر یں سننے کو مل رہی ہیں ۔
حال یہ ہے کہ جو مذہبی تہوار آپسی بھائی چار ے اور پیار و محبت اور یگانگت کو پروان چڑھانے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں ، ان کو بھی شر پسند عناصر نے اپنے سیاسی مفاد اور نفرت کے کاروبار کو بڑھانے کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ ان حالات کے درمیان رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور کچھ دن کے بعد عید الفطر آنے والی ہے ۔
تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ عید الفطر اپنے وطنی بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھتے ہوۓ منائیں ، دو سبھی کے لیے خوش گوار تعلقات کی بحالی اور امن و امان کی فضا کے استحکام کا ذریعہ بنے اور کسی شر پسند کو کسی بھی طرح کی شر انگیزی کا موقع نہ ملے ۔ اس کے لیے مسلمانوں کے تمام مسالک و مکاتب فکر کی موقر ملی تنظیموں کے سر براہان اور اہم دینی وملی شخصیات نے ملت اسلامیہ ہند سے مشتر کہ اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقعے اور رمضان کے دیگر اہم موقعوں پر درج ذیل باتوں کا مخصوصی طور پر خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بستیوں اور محلوں میں امن کمیٹیوں کے ساتھ اور برادران وطن کے ساتھ میٹنگیں کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شر پسند کو شر پھیلانے کا کوئی موقع نہ ملے ، اگر کوئی ایسا کر تا ہے تو سب مل کر اس کے خلاف انتظامیہ سے شکایت کریں۔
مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھی ایک نشست کر میں اور اس میں اس بات کا تیقن حاصل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ کسی بھی صورت میں لاء اینڈآرڈرکو متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ مہتم ریاستی ، ضلعی اور مقامی سطح پر دیگر مذاہب کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کر میں ، ان سے بھی اپیل جاری کروائی جائے ، کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی شر پسند گروہ کے دباؤ میں آکر لوگ ایسا کام نہ کر میں جو ملک کی فضا کو مکدر کرنے والا ہو ۔
کوشش کریں کہ برادران وطن کی اہم شخصیات اور حق پسند صحافی و غیر ہ عید گاہوں کے باہر موجود ہیں ۔ جہاں ممکن ہو وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی انتظام کیا جائے ۔ ه تمام مسلمان عید گاہ جاتے اور واپس آتے ہوئے پر امن رہیں اور اگر کوئی ان کو مشتعل کرنے کی کوشش کرے تو اس کا شکار نہ ہوں ۔ خطبہ عید میں بہت محتاط اور صاف زبان کا استعمال کر یں ، تا کہ آپ کی کسی بات کو بگاڑ کر پیش نہ کیا جا سکے ۔
تمام ہی عید گاہ کمیٹیوں اور مساجد کمیٹیوں سے گزارش ہے مذکورہ بالا گزارشات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی کو شش کر یں ۔
اپیل کنند گان میں مولانا محمد رابع حسنی ندوی جناب مولاناسید ارشد مدنی جناب سید سعادت الله حسینی مولانا سید جلال الدین عمری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی جناب نوید حامد جنرل سکریٹری ، آل انڈیا مسلم پرستی اور امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند محمد و آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ڈاکٹر سید علی محمد تقوی ڈاکٹر تلفر الاسلام خان مولانا محمد سفیان قاسمی مولاناسین اختر مصباحی تاب صدر ، آل الدیا مسلم پر ملی مولانا محسن نقوی مولانا جلال حیدر نقوی ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس امام وخطیب شیعه جوامع می کشمیری گیٹ ،ترجمان آل انڈیا شیعہ کونسل جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پر سل لا بورڈشامل ہیں۔