مسلم پھل فروش کی دکان میں توڑ پھوڑ کرنے والے رام سینا کے 4 افراد گرفتار
دھارواڑ: کرناٹک پولس نے 11 اپریل کو دھارواڑ ضلع میں ایک مسلم فروش کی ملکیت والی پھلوں کی دکان میں توڑ پھوڑ کرنے کے سلسلے میں سری رام سینا سے منسلک 4 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت چدانند کلال، کمار کٹی منی، میلارپا گڈپپناور اور مہلنگا ایگالی کے طور پر کی گئی ہے۔
دکاندار نبی صاحب کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ دھارواڑ دیہی پولیس نے 8 افراد کے خلاف جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، غیر قانونی اجتماع، فسادات، اور جان بوجھ کر امن کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کے الزام میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔