گاندھی گرام ایوارڈکے لئے نامزد نہ کرنے پر غم وغصہ کی لہر
بیدر: یکم اکٹوبر (وائی آر) بیدر تعلقہ کے چامبول گرام پنچایت کو گاندھی گرام ایوارڈ برائے سال 2018-19کے لئے زیادہ نشانات حاصل ہونے پر پہلا مقام ملاتھا۔ لیکن افسوس کہ غیرقانونی طریقے سے کولار (کے) گرام پنچایت کو گاندھی گرام ایوارڈ کے لئے نامزد کیاگیا۔
اس طرح بہترین اور اصولی کام کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ چامبول گرام پنچایت کو چھوڑ کر کولار (کے) گرام پنچایت کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے والے افسر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پربھو چوہان ضلع انچارج وزیر کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔
تعلقہ پنچایت ای او دھنراج بورالے، ضلع پنچایت نائب سکریڑی سوریہ کانت اس غیرقانونی کام کے شاہد ہیں۔ لہٰذا چامبول گرام پنچایت کو گاندھی گرام پرسکار (ایوارڈ) کے لئے نامزد کیاجائے۔ اگر ایسا نہیں کیاجاتاہے تو چامبول گرام پنچایت احتجاج منظم کرتے ہوئے گرام پنچایت کابھیشکار کیاجائے گا۔ یہ بات گرام پنچایت صدر ناگیندر پاٹل، پی ڈی او منگلا کامبلے نے اپنی پیش کردہ یادداشت میں بتائی ہے۔