کرناٹک سی ایم بسواراج بومئی کی صدارت میں بسواکلیان ڈیولپمنٹ بورڈ کا 7واں اجلاس
بیدر: 9/اپریل (اے ایس ایم) کرناٹک کے ریاستی وزیراعلی بسواراج بومائی کی صدارت میں آج بسواکلیان ڈیولپمنٹ بورڈ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر بسواراج بومئی نے بیدر ضلع میں بسواکلیان کے لئے منصوبہ بند ترقیاتی کاموں کو تیزی سے انجام دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اجلاس میں سابق ریا ستی وزیراعلی بی ایس یدی یور پا، بیدر انچارج منسٹر شنکر پاٹل، مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کے علاوہ بیدر ضلع کے ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل جن میں ریاستی وزیر پر بھو چوہان اوراد، محمد رحیم خان بیدر، بنڈپا قاسم پور بیدر جنوب، ایشور کھنڈ رے بھالکی، راج شیکھر پاٹل ہمناآباد، شرنو سلگر بسواکلیان، رگھوناتھ ملکا پورے، بھیم راؤ پاٹل، اروند کمار ارلی کے علاوہ بیدر کے ڈپٹی کمشنر اور بیدر سپر نٹنڈنٹ پولیس اور اعلی عہد یداران بیدر موجود تھے۔