بیدر: دینی درسگاہ جامعہ ہاشمیہ کی تعاؤن کی اپیل
بیدر: 9/اپریل (اے ایس ایم) حافظ وقاری مولانا مفتی محمد فیاض الدین صدر مدرس وصدر نائب قاضی بیدرکے بموجب بیدر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ ہاشمیہ جوموقوعہ محلہ نزد دلہن دروازہ اشٹور روڈ بیدر واقع ہے بیدر کا معروف دینی اقامتی درسگاہ ہے۔ جس کو ممتاز علمائے کرام و اساتذہ کی سرپرستی میں چلایاجاتاہے۔ جس میں جملہ 120طلباء علم دین کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔اقامتی طلباء کی تعداد80 اور غیر اقامتی طلباء کی تعداد40ہے۔ جامعہ ہاشمیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ جس میں انگریزی، حساب اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جس میں میٹرک کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ جامعہ میں عربی بول چال کا خصوصی نظم ہے، تجویدی قاعدہ اور ناظرہ قرآن، حفظ قرآن مجید مع تجوید دی جاتی ہے۔
جامعہ میں ضلع اور دیگر مقامات کے غریب،نادراور یتیم بچے دینی و عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مدرسہ ہذا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے مفت علاج و معالجہ, قیام و طعام اور لباس کا معقول انتظام ہے۔مدرسہ اس وقت کرایہ کی عمارت میں چل رہاہے۔اور مدرسہ صاحب خیر اصحاب(حضرات) کے مالی تعاون سے ہی چل رہاہے۔ مستقبل قریب میں مولوی، عالم اورا مامت و خطابت کیلئے مختصر مدتی کورس پڑھانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔جناب حافظ سید عمر ہاشمی نے مسرت کے ساتھ بتایا کہ مد رسہ ہذا کے تقریبا 20طلبہ جو حفظ تکمیل کرچکے ہیں۔ گزشتہ 2سال سے زمستان پور کالونی، بسواکلیان، ظہیرآباد اور بیدر میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
مولانا مفتی محمد فیاض الدین نے رمضان المبارک کے خصوصی موقع پر ملت اسلامیہ سے گذارش کی ہے کہ اپنی زکوٰۃ، فطرہ، عطیوں کے ذریعہ یاحسب استطاعت ماہانہ، سالانہ کفالت کی ذمہ داری کے ساتھ دینی ادارے کا تعاون کرتے ہوئے دینی درسگاہ کے مالیہ کو مستحکم کریں۔ فو ن پے و گوگل پے پر بی رقم جمع کی جا سکتی ہے۔ فون نمبر9945913018 پررابطہ پیدا کریں۔