بیدر: ‘اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں’ موضوع پر 22/مارچ کو ہوگا جمعیت علماء کا جلسہٴ عام
بیدر: 21/مارچ (اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری کے بموجب جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام بتاریخ 22/مارچ بروزمنگل صبح 10 تا ایک بجے،بمقام احاطہ دفترجمعیت علماء بیدر،نزدملن فنکشن ہال،آستانہ روڈ،نئی کمان بیدر،جلسہ عام بعنوان ”موجودہ حالات میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں“منعقد کیا جارہا ہے، جس کے مہمانان خصوصی مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء کرناٹک اور مولانا محمدشریف مظہری نائب صدر جمعیت علماء کرناٹک ہوں گے۔
اس موقع پرماہ ربیع الاول میں ضلعی سطح پر سیرت کوئز مسابقہ میں ممتاز طلبہ وطالبات کے درمیان مہمان حضرات کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئیگی،اورجمعیت محکمہ شرعیہ کا قیام بھی عمل میں آئیگا، انشاء اللہ اسی روز سہ پہر 3 بجے چٹگوپہ میں جمعیت علماء چٹگوپہ کے زیر اہتمام نئی ایمبولینس کا افتتاح ریاستی صدر محترم کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے برادران اسلام سے ان پروگراموں میں کثیرتعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔