بیدر: جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم میں 21/مارچ کو ہوگا جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید
بیدر: 15/مارچ (اے این) مفتی شیخ فاروق احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم کی اطلاع کے بموجب 21/مارچ 2022ء بروز پیر صبح 10:30 بجے تا 1:30 بجے دوپہر مسجد سیدہ خالدہ بیگم، جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم منیار تعلیم بیدر میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید منعقد ہوگا۔
امسال جامعہ ہذا میں 15 خوش نصیب طلباء نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے۔ اسی نسبت سے تکمیل حفظ قرآن مجید کاجلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا پی۔ایم۔ مزمل صاحب رشادی و نقشبندی والا جاہی بانی و مہتمم مدرسہ منبع الرشاد و خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور ہوں گے۔
مجلس انتظامی کمیٹی جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم نے خواص اور عوام الناس سے اس نورانی مجلس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ جلسہ کے بعد تمام شرکاء کے لیے ظہرانہ کا نظم ہے۔