ضلع بیدر سے

ہمناآباد: سید اسد اللہ مجاہد کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

ہمناآباد کی معزز شخصیات کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ جاری

ہمناآباد: 23/نومبر (ایس آر) ہمناآباد کی بی بی گلی کے ساکن سید اسد اللہ مجاہد ولد سید ذکی اللہ مرحوم کوگلبرگہ یونیورسٹی کے 38ویں کانوکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔ انہوں نے شعبہٴ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان “اردو شاعری کا فکری و فنی جائزہ 1956 کے بعد (حیدرآباد کرناٹک کے حوالے سے)” دو ریسرچ گائیڈ صاحبان ڈاکٹر خلیل مجاہد سابق ریسرچ گائیڈ اور پروفیسر عبدالرب استاد صدر شعبہٴ اردو و فارسی اور ریسرچ گائیڈ گلبرگہ یونیورسٹی کی نگرانی میں قلم بند کیا ہے۔ سید اسد اللہ مجاہد نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے جہاں پر اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے وہیں پر اہلیان محلہ کا سر فخر سے اُونچا کیا ہے۔

اس پُر مسرت موقع پر حافظ محمد تنویر سلمان صدر محلہ بی بی گلی، سید رضوان صحافی،الحاج حافظ فیاض قاسمیؔصدر مدرس مدرسہ نورالعلوم،حافظ محمد شمس الدین امام وخطیب مسجد بلال بی بی گلی،مفتی سُہیل عاطف قاسمیؔ واعظ مسجد بلال، رکن بلدیہ محمد افسرمیاں،سابق صدر بلدیہ سیدکلیم اُللہ،یوتھ کانگریس ضلعی جنرل سیکریٹری محمد ریحان، محمد مکرم جاہ، مولوی عبدالجبار شاہ قادری موظف تحصیلدار ہمناآباد اور تمام اساتذہ، عزیز و اقاریب اور دوست و احباب نے انہیں ڈاکٹریٹ ایوارڈ ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!