ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: مجلس بلدیہ کا بجٹ اجلاس، 30 کروڑ 53 لاکھ 41 ہزار 250 روپے کا تخمینہ بجٹ منظور

ہمناآباد: 15/مارچ (ایس آر)ہمناآباد بلدیہ کے لئےمالی سال 23-2022کے لئے تیارکردہ بجٹ کا تخمینہ 30کروڑ53لاکھ 41 ہزار250 روپے کو منظورکیا گیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت صدر بلدیہ کستور بائی نے کی۔ اجلاس کے دوران سبھی اراکین بلدیہ نے بجٹ کو منظوری دی۔مذکورہ تمام رقم خرچ کرنے کے بعد بھی ہمناآباد بلدیہ میں 7500000 لاکھ روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ منظور کردہ بجٹ کو ہمناآباد کے بلدی حدود میں مختلف ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اراکین بلدیہ کو سال گذشتہ 22-2021 کے بجٹ کے خرچ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے ہفتہ واری بازار کی وصولی کے تعلق سے سوال کیا ان کے جواب میں بلدیہ کی جانب سے کہا گیا کے ہفتہ واری بازار کی وصولی کا گتہ جس شخص نے لیا تھا اُس نے صرف کچھ رقم بلدیہ کو ادا کی تھی اور تھوڑ ے دن ہفتہ واری بازار کی وصولی کی تھی۔ مگر بعد میں رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اس شخص کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا اور بازار کی وصولی بلدیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے چیف آفیسر اور بلدیہ کے عملہ کوہدایت دیتے ہوئے کہا کے جلد از جلد ہفتہ واری بازار کی وصولی کا ٹینڈر ہراج کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ چیف آفیسر شیخ چاند پٹیل اراکین بلدیہ کو تیقن دیا کے اس معاملہ میں جلد از جلد کاروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر دیگر اراکین بلدیہ نے صدر بلدیہ کستور بائی سے پُرزور مطالبہ کیا کے جنرل باڈی کا ایک اجلاس اندرون ایک ہفتہ طلب کیا جائے،صدر بلدیہ نے تمام آراکین سے کہا کے مارچ کے آخری ہفتہ میں جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں تمام مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ اس موقع پر رکن بلدیہ الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں، محمد ظہیر، انیل پلری، رمیش کلور، محمد جاوید اکاؤنٹینٹ، محمد سعید خان الکٹریکل سوپر وائزر، محمد فیض اُللہ خان، شام داس، محمد سلیم، محمد طاہر، مینا کماری بورلکر کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!