ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک کے سینئیر لیڈر سی ایم ابراہیم کانگریس سے مستعفیٰ

کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ کا کیا اعلان

بنگلور: 12/مارچ- کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سی ایم ابراہیم نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیاہے۔ سی ایم ابراہیم نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کی باتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کل یعنی اتوار کی شام 4 بجے بلائی گئی ہے۔

 سی ایم ابراہیم اپنا استعفیٰ پارٹی صدر سونیا گاندھی کو بھجوا دیاہے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں سی ایم ابراہیم نے لکھا ہے، ‘میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر استعفی دے رہا ہوں۔ میں نے اپنی بہت سی شکایات آپ کے سامنے رکھی ہیں۔ ہر بار آپ نے یقین دلایا کہ آپ میرے خدشات کو دیکھیں گے اور انہیں حل کریں گے۔ لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا۔ اس لیے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

کرناٹک کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ابراہیم نے سونیا گاندھی کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ اگر لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب پارٹی نے ووٹنگ کے ذریعے کیا ہوتا تو یقیناً مجھے لیڈر منتخب کیا جاتا۔ لیکن، پارٹی نے بی کے ہری پرساد کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر مقرر کیا۔ تاہم 18 ارکان میری حمایت میں تھے۔ اس کے باوجود بی کے ہری پرساد جو کہ بہت ہی جونیئر لیڈر تھے، کو لیڈر منتخب کیا گیا۔

ابراہیم نے مزید کہا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ جنرل سیکرٹری سطح کے رہنما کیسا رویہ رکھتے ہیں۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ جب میری بات نہیں سنی گئی تو پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں نے اپنا استعفی لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدارامیا کو سونپ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!