کروڑوں گاہکوں کو EPFO نے دیا جھٹکا، PF پر شرح سود 40 سالوں میں سب سے کم
نئی دہلی: ای پی ایف او (ایمپلائیز پرووڈنٹ فنڈ آفس) نے اپنے کروڑوں صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ملازمین کے پی ایف پر حاصل ہونے والے شرح سود کو 8.10 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے 2021-22 کے لیے جمع پی ایف ڈپازٹس کے لئے کیا ہے۔ پی ایف پر عائد یہ شرح سود گزشتہ 40 سالوں میں سب سے کم ہے۔ ای پی ایف او نے 1977-78 میں ملازمین کے جمع پی ایف پر شرح سود 8.0 فیصد مقرر کی تھی، اس وقت سے یہ 8.25 فیصد یا اس سے زیادہ تھی۔