ٹریننگ کے مقصد سے لے جائی جا رہی تھیں ووٹنگ مشینیں: ڈی ایم وارانسی
وارانسی کے ڈی ایم نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی لوگوں نے گاڑی کو روک لیا اور اس بات کی افواہ پھیلا دی کہ الیکشن میں استعمال کی گئی ای وی ایم کو لے جایا جارہا ہے۔
تبدیلی ای وی ایم و نتائج میں بے ایمانی کی کوششوں جیسے ایس پی سربراہ کے سنگین الزامات کے درمیان وارانسی کے ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ ای وی ایم کاؤنٹنگ سے قبل اسٹاف کی ٹریننگ کے لئے لے جائی جارہی تھیں۔
وارانسی میں ای وی ایم کی منتقلی پر پیدا ہوئے خدشات ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کا اپنی پریس کانفرنس میں وارانسی معاملے کا خصوصی ذکر کئے جانے پر ڈی ایم وارانسی کوشل راج شرما کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔بیان میں انہوں نے کہا کہ’منڈی ہاوس میں رکھی ای وی ایم کو ٹریننگ کے مقصد سے لے جایا جارہا تھا۔کہ کچھ سیاسی لوگوں نے گاڑی کو روک لیا اور اس بات کی افواہ پھیلا دی کہ الیکشن میں استعمال کی گئی ای وی ایم کو لے جایا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹنگ سے قبل اسٹاف کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ بدھ کو منعقد ہوگا۔اور یہ مشین ہمیشہ ٹریننگ کے مقصد کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ شرما نے کہا’انتخابات میں استعمال کی گئیں ای وی ایم مشینیں اسٹرانگ روم میں رکھی گئی ہیں جن کی نگرانی پر سی آر پی ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔اسٹرانگ روم پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔جسے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران دیکھ سکتے ہیں۔