آئیٹا اور تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے مقالہ نویسی کے نتائج کا اعلان
ظہیرآباد: 12/جنوری (پی این) آئیٹا تلنگانہ میڈیا کمیٹی کے ممبر محمد معین الدین کے مطابق آئیٹا اور تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے مشترکہ مقالہ نویسی بہ عنوان “دکن (تلـنگانہ) کی تعمیـر میں مسلمانوں کا کـردار کے نتائج کا اعلان عبدالرحمن داؤدی، سکریٹری تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور محمد عبدالمجیب کنوینر تعلیمی کمیٹی آئیٹا تلنگانہ نے کیا۔
پہلا انعام اسماء سلطانہ بنت محمد اعظم MS مشن ہائی اسکول حسن نگر حیدرآباد ( انعام کی رقم 7,000 روپے)، دوسرا انعام ڈاکٹر سید فرید الدین، اسکول اسسٹنٹ سماجی علم، منڈل پریشد وسطانیہ اردو میڈیم پھول مامڑی نارائن پیٹ (انعام کی رقم 5,000 روپے) تیسرا انعام شیخ شبیر احمد، آئیڈیل اسکول برکت پورہ، نرمل (انعام کی رقم 3,000 روپے) اور ترغیبی انعامات فی انعام 1 ہزار روپے، سید امیر الدین اسلام پورہ، کھوجہ کالونی نظام آباد، ترنم جہاں میر عالم، حیدرآباد، عائشہ سلطانہ، MPPS گاندھی نگر، سدی پیٹ قرار پائے، ان شاءاللہ اس ضمن میں بہت جلد ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
محمد یقین الدین صدر آئیٹا تلنگانہ اور عبدالرحمن داؤدی نے مقالہ نویسوں سے اظہار تشکر کیااور انہیں مبارکباد پیش کی اور تاریخ کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی آئیٹا اور تعلیمی بورڈ مزید اس طرح کے عنوانات پر مقالہ نویسی کا انعقاد کرتے رہینگے ۔