ہمناآباد کے سرکاری ڈگری کالج میں پیش آیا حجاب اور زعفرانی شال کا تنازعہ
ہمناآباد: 22/فروری(ایس آر) ہمناآباد کے سرکاری ڈگری کالج میں حجاب اور زعفرانی شال کا تنازعہ پیش آیا۔تفصیلات کے بموجب سرکاری ڈگری کالج کی ایک طالبہ کے برقعہ استعمال کرنے پر کالج کے دیگر طلباء زعفرانی شال گلے میں ڈال کر کالج کو آئے بات کو بگڑتے ہوئے دیکھ کر اس بات کی اطلاع پولیس کی دی گئی تو فوری طور پر سرکل پولیس انسپکٹر ڈاکٹر ملکاآرجن یاتنور اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ کالج کو آکر تمام طلبہ کو سمجھا کر واپس کر دیا اور اس سنگین مسئلہ کو ختم کر دیا۔
مذکورہ واقعہ کے بعد ہمناآباد میں عوام کے درمیان یہ بحث چل رہی ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے ہمناآباد کے پُر امن فضاء کوبگاڑنے کی کہیں ایک سازش تو نہیں ہے؟ اگر حقیقت میں یہ بات سچ ہے تو ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا یہ فرض بنتا ہے کے وہ انتظامیہ چلانے کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ہمناآباد کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے کی فرقہ پرستوں کی سازشوں کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی کامیاب کو شش کریں۔