وزڈم کالج بیدر میں مفت داخلہ کیلئے ہمناآباد میں ہوگا اہلیتی امتحان کا انعقاد، طلبہ سے شرکت کی اپیل
ہمناآباد: 17/فروری (ایس آر) سید مزمل کو آرڈینیٹر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے جو وزڈم پی یو سائنس کالج بیدر میں بلکل مفت پی یو سائنس پڑھنا چاہتے ہیں، ایسے طلبہ کیلئے فری داخلہ کیلئے ہمناآباد میں اتور 20/فروری کو شادان پبلک اسکول میں صبح 10 تا 1 بجے ایک اہلیتی امتحان منعقد کیا جارہا ہے، اس امتحان میں ہمناآباد اور آس پاس کے موضعات کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
جو طلبہ اس اہلیتی امتحان میں میں %90 یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرتے ہیں تو ایسے 100 منتخب طلباء کو وزڈم پی یو کالج بیدر میں صد فیصدفیس میں رعایت کے ساتھ داخلہ ہوگا۔ بلالحاظ مذہب و ملت جس میں سے 50 منتخب طلباء کو قیام و طعام اور نیٹ کوچنگ کتابیں اور دیگر اشیاء 2 سال کے لیے مفت میں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ %80 یا اس سے زائد نشانات حاصل کرنے والے 100منتخب طلباء کو پچاس فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔
سید مزمل نے اولیاء طلباء معززین شہر، تعلیمی، سماجی، مذہبی اور ملی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ دسویں جماعت کے طلباء کو اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے متوجہ کریں۔امتحان دینے کے لیے طلبہ آن لائن رجسٹریشن www.wisdominstitutions.com کرسکتے ہیں اس کے علاوہ راست رجسٹریشن بھی امتحان سے ایک گھنٹہ قبل آکر کروا سکتے ہیں اور امتحان لکھ سکتے ہیں اور اس امتحان کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے اور یہ بلکل مفت ہے۔مزید تفصیلات کے لئے سید مزمل مدرس سے 7892247451 نمبر پرربط قائم کریں۔