ریاستوں سےکرناٹک

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے امتحانات 

بنگلور: 17/فروری (پی این) بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک گزشتہ 20 سالوں سے تعلیمی میدان میں صالح انقلاب کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ اس کی اہم سرگرمیوں میں دینی معلومات کے آسان کورسس بھی ہیں جو اردو، انگریزی، کنڑ اور ہندی زبانوں میں چلائے جاتے ہیں۔ ریاض رون، سیکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ان کورسس کا مقصد نئی نسل خصوصاً عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان میں اسلامی شعور کو بیدار کرنا ہے۔

ریاستِ کرناٹک سے امسال17400 طلبہ و طالبات نے ان کورسس میں داخلہ لیا ہے۔ بورڈ کے سینٹروں کی تعداد کل430 ہیں۔ ان کورسس کے امتحانات امسال ماہ فروری 2022ء میں منعقد ہوں گے۔ اسلامک سرٹیفکیٹ کورس سال اول اور سالِ دوم اسی طرح ڈپلوما ان اسلامک اسٹڈیز سالِ اول، سالِ دوم اور سالِ سوم کے امتحانات بروز اتوار مؤرخہ27  فروری 2022 کو ریاست بھر میں منعقد ہوں گے۔ کورسس میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات اور بورڈ کے تمام آرگنائزرس نوٹ فرمالیں۔طلبہ و طالبات اپنے مقامی سینٹر آرگنائزرس سے ہال ٹکٹس حاصل کر لیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر بورڈ سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!