تلنگانہریاستوں سے

آلودگی پر قابو پانے الیکٹرانک گاڑیوں پر سبسیڈی ناگزیر

آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کااجلاس، قومی صدر محمد رفیق کی حکومت سے اپیل
حیدرآباد: 17/فروری (پی آر) آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کے بانی جہانگیر پاشاہ اور قومی صدرمحمد رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بڑے شہروں میں آلودگی مسئلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ بڑے شہروں بشمول حیدرآباد میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے الکٹرانک بائیک، کار اور بسوں کو فروغ دینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ الکٹرانک گاڑیوں پر سبسیڈی دے اور اس کی فروخت میں اضافہ کو یقینی بنائے۔ صوتی آلودگی، فضائی آلودگی سے پاک ان گاڑیوں کو فروغ دینا چاہئے۔ خاص طور پر سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین میں الکٹرانک گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے۔

چھوٹے و بڑے شہروں میں دن بہ دن آلودگی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ فضائی آلودگی کو گھٹانے کے لیے الکٹرانک گاڑیوں کا استعمال واحد حل ہے۔ تلنگانہ میں بتدریج الکٹرانک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کرناچاہئے۔ الکٹرانک گاڑیوں کی بہت ساری خوبیاں ہیں۔ بی وائی ڈی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ الکٹرانک بس کا سفر معیاری اور محفوظ ہونے کا دعویٰ کیاجاتا ہے۔ آلودگی سے پاک آرام دہ سفر کے لیے تیار کردہ بس کی ستائش کی جانی چاہئے۔

بی وائی ڈی کمپنی کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ ایک مرتبہ چارج کرنے پر 300 تا 400 کیلو میٹر تک الکٹرانک گاڑی چلائی جاسکتی ہے۔ تین گھنٹے میں فل چارجنگ ہوجائے گی۔ بسوں کے بشمول کار، آٹو، ٹرکس کی تیاری پر بھی روشنی ڈالی۔الکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کرنے والی کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیگوار نے 2025 تک اور وولو نے 2030 تک صرف الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ برطانوی اسپورٹس کار کمپنی لوٹس نے کہا ہے کہ وہ 2028 سے صرف الیکٹرک کار کے ماڈل بیچیں گے۔جنرل موٹرز نے کہا ہے کہ وہ سنہ 2035 تک صرف الیکٹرک گاڑیاں فروخت کریں گے۔

فورڈ کے مطابق سنہ 2030 تک یورپ میں ان کے پاس بیچنے کے لیے صرف الیکٹرک گاڑیاں ہوں گی جبکہ 2030 تک وولکس ویگن کی 70 فیصد فروخت ای وی کارز پر مبنی ہوں گی۔سرمایہ کاری کے بینک یو بی ایس کی تازہ پیشگوئی کے مطابق سنہ 2025 تک عالمی سطح پر تمام نئی گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد الیکٹرک کاریں ہوں گی۔اس کے مطابق 2030 تک ان کی تعداد 40 فیصد اور سنہ 2040 میں بظاہر تمام بکنے والی نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی۔ اس موقع پرمحمد مجید وائس پرسیڈنٹ تلنگانہ،محمد شاہ ولی جنرل سکریٹری،محمد اطہرالدین، محمد مسیح الدین، محمد مشتاق احمد، محمد ساجد،ڈاکٹرواجدہ اور محمد خواجہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!