بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: جماعت اسلامی ہند، شعبہٴ خواتین کی جانب سے جلسہٴ عام برائے خواتین کا کامیاب انعقاد

بسواکلیان : 13/نومبر(ایم این) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان شعبہ خواتین کی جانب سے جلسہ عام برائے خواتین بعنوان سیرت رسول ﷺ شہر کے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ فرزانہ صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے افتتاحی کلمات میں جلسہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ ساری انسانیت کیلئے ایک عظیم رہنمانہیں، ہمیں چاہیئے کہ آپ ﷺ سے عقیدت و محبت کا عزم کریں۔داعی امت اور خیر امت ہونے کا شعور اپنے اندر پیداکریں۔موجودہ دور کے مسائل کا حل رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات میں تلاش کریں۔ ان کے علاوہ محترمہ فضیلت صالحاتی نے صحابیات نے اپنے بچوں کی تربیت کیسے کی؟ عنوان پر تقریر کی۔

محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ مرکزی سیکریٹری برائے شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند مہمان خصوصی کی حیثیت سے جلسہ عام میں شریک رہیں۔ انہوں نے جلسہ کے مرکزی موضوع رسول ﷺ بہترین نمونہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے رسول اللہ ﷺ کی سیرت بہترین نمونہ ہے۔اسی کی پیروی کرکے ہم دو نوں جہانوں کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہیکہ آج کی خواتین میں اسلامی تعلیمات سے دوری نظر آتی ہے،اس لئے ہماری زندگیاں رحمت کی بجائے زحمت بن گئیں ہیں۔ آج انسانیت خصوصاََ خواتین کئی طرح کے غیر اسلامی رسم و رواج میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پر کامل یقین اور آخرت کی فکر ہی ہمیں اس سے نکال سکتی ہیں۔ اپنے رب کے حضور توبہ و استغفار کریں۔

رخسانہ نازنین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ صائقہ صباء نے ماڈل میکنگ مقابلہ کا تعارف پیش کیا۔رخسانہ تحسین کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!