ضلع بیدر سےہمناآباد

راجیشور: لیلین پبلک اسکول میں اتھلیٹک میٹ کا انعقاد

ہمناآباد: 15/فروری(ایس آر) لیلین پبلک اسکول راجیشور میں اتھلیٹک میٹ 22-2021 کی تقاریب کا آغاز ہوا جسکا افتتاح اسکول کے طالب علم محمد عظیم اُللہ حُسینی کی قرآت کلاپاک سے ہوا، خطبہ استقبالیہ دہم جماعت کی طالبہ الفیہ ناز نے پیش کیا۔ بعدا زاں مہمان خصوصی ڈاکٹر دیوی سنگھ تڈولہ کے ہاتھوں مشعل کو روشن کیا گیااور اسکولی طلبہ کی جانب سے مشعل کے ساتھ ایک ریالی نکالی گئی جو راجیشور کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے اسکول کو پہنچی جس کے بعد اسکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دیوی سنگھ نے کہا کے ایک چھوٹے سے موضع میں اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد کرنا واقعی میں قابل تعریف کارنامہ ہے۔ اسکول انتظامیہ کو مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ وکرم پوستار سماجی کارکن نے اپنے خطاب میں کہا کے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنا ایک بہترین کام ہے ایسے مقابلہ جات سے طلباء کو مستقبل میں مدد حاصل ہوگی۔

اس موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے طالب علموں کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں میڈل اور اسنادات سے نوازا گیا اور اسکول کی جانب سے راجیشور سے تعلق رکھنے والی شویتا سوامی جو محکمۂ پولیس میں بطور پی ایس آئی منتخب ہوئی ہیں ان کی شالپوشی وگُلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور تمام طلبہ کو اس بات کی تلقین کی گئی کے وہ اپنی زندگی میں ان کی طرح اپنے والدین اوراپنے گاؤں کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر محمد نقیب خان، محمد نجیب خان، نورخان، شیخ چاند پاشاہ، محمد علاؤ الدین، عبدالصمد چیف، نور مومن، ابرار حُسینی، گورو مولگے صدر گرام پنچایت، احمد مومن، راچیا سوامی، پدمپا پی ڈی اُو، سنتوش سیگی، ستیش پوستار، اکرم سوداگر کے علاوہ گرام پنچایت کے تمام ممبران اور اسکول کے تمام اساتذہ اور اولیاء طلباء موجود تھے۔دہم جماعت کی طالبہ نشاط خانم کے اختتامی کلمات پر 2 روزہ تقاریب کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!