خبریںقومی

حجاب معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کا ردعمل مایوس کن: ایس آئی او

مسلم خواتین سے عقیدہ اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو نہیں کہا جاسکتا، کرناٹک ہائی کورٹ کا ردعمل مایوس کن: ایس آئی او

نئی دہلی: 10/فروری (پی این) کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک حجاب معاملے میں اپنے ایک عارضی فیصلے میں کہا کہ طلبا تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پر اصرار نہ کریں.

اس فیصلے کا ردعمل دیتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے نیشنل سیکریڑی فواز شاہین نے کہا کہ، “کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب، جو کہ عقیدے کا ایک مظہر ہے، کا موازنہ زعفرانی شال سے کیا جسے ایک سیاسی حربے کے طور پر استمال کیا جا رہا ہے. گویا کہ عدالت کے ذریعے مسلم خواتین سے کہا گیا کہ وہ اپنے عقیدے کی پابندی کو معطل کریں جب تک کہ ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت مکمل نہ کرلے۔

یہ مسئلے کی مکمل سمجھ کی کمی کا نتیجہ ہے. ایک مومن شخص کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ جب چاہے اپنے عقیدے پر عمل کرے اور جب چاہے چھوڑ دے۔ حجاب اسلام میں ایک لازمی مذہبی عمل ہے۔

عدالت کا حکم مسلم خواتین کے اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے بنیادی حق کے ساتھ ساتھ بغیر کسی امتیاز کے تعلیم حاصل کرنے کے حق کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!