ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: آئیٹا کی جانب سے اُڑان چلڈرن فیسٹیول کا شاندار اختتام

ممبئی: 12/ فروری (پی آر) امام باڈہ میونسپل سیکنڈری اسکول ممبئی-9 میں اڑان چلڈرن فیسٹیول ۲۰۲۲ کی انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ پروگرام کا آغاز صالحہ شیخ کی پرترنم آواز میں تلاوت قرآن مجید سے ہوئی۔ ترجمہ انصاری مدیحہ نے کیا۔ عائشہ توقیر نے نعت شریف پڑھے۔ اس کے بعد مہمان کا استقبال کیاگیا۔ مہمان خصوصی بی ایم سی سیکنڈری کے سپرنٹنڈنٹ مختار شاہ، بیٹ آفیسر محترمہ خان نسرین آرزو، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر سید شریف اور امام باڑا اسکول کی سابقہ معلمہ سعیدہ کا استقبال گل دے کر کیا گیا۔ اس کے بعد اُڑان چلڈرن فیسٹیول کے بارے میں محمد اسلم سر نے مختصراً بتایا۔

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پہلی مرتبہ چلڈرن فیسٹیول کا آغاز کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں طلباء کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے اور اُن کی مخفی صلاحیتوں کی نشونما کے لیے شروع کیے گئے اُڑان چلڈرن فیسٹیول کو 40 بی ایم سی سیکنڈری اسکولس کے 513 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ اس وقت 6 مقابلے آن لائن طرز پر منعقد کیے گئے تھے۔ اس مرتبہ اُڑان چلڈرن فیسٹیول 2022 میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرز پر 3 مقابلے لیے گئے اور 30 بی ایم سی سیکنڈری اسکولس کے 421 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ گزشتہ سال کے اُڑان چلڈرن فیسٹیول کو دیکھتے ہوے روز نامہ ہندوستان نے اس کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ لیا اور ہماری حوصلا افزائی کی۔ اس کے لیے ہمارے سیکنڈری اسکول کی بیٹ آفیسر محترمہ خان نسرین آرزو کا اہم رول رہا۔

اس کے بعد مہمانان کے دست سے تقریری مقابلے، مضمون نویسی اور شارٹ ویڈیو مقابلے میں اول، دوم، سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کے ساتھ ترغیبی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس چلڈرن فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے بی ایم سی کے اُن اساتذہ کی بھی ٹرافی دے کر اعزاز کیا گیا۔ چلڈرن فیسٹیول میں سب سے زیادہ طلباء کو شامل کرنے والے اسکولس کے 3 اساتذہ کی بھی تہنیت کے گئی۔ ساتھ نے فیسٹیول میں ججز کے فرائض انجام دینے والے اساتذہ کو بھی ٹرافی سے نوازا گیا۔مختار سر نے AIITA اور بی ایم سی سیکنڈری کے اساتذہ کو مبارکباد دی کے آپ نے اس طرح کے مقابلے منعقد کیے۔ آپ نے بی ایم سی کے بھی مختلف مقابلے کی مختصر تفصیلات فراہم کیں۔

AIITA کے ریاستی صدر سید شریف نے AIITA کے مقاصد اور سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کیں۔ بی ایم سی سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کی اس پہل پر آپ نے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ بیٹ آفیسر خان نسرین آرزو نے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کرنے کے لیے کہا۔ آپ نے ایسے مقابلے منعقد کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔خلیل شاہ سر کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کی بہترین نظامت سیوری میونسپل سیکنڈری اسکول کی معلمہ عالیہ انصاری نے احسن انداز میں ادا کیں۔ پروگرام میں شریک اساتذہ اور طلباء کے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس مرتبہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اس فیسٹیول کے لیے بی بی ایم سی سیکنڈری اسکولس کے مخلص اساتذہ نے بھی آگے بڑھ کر اس میں نہ صرف تعاون دیا بلکہ اُڑان چلڈرن فیسٹیول 2022 کو کامیاب بنانے میں خصوصی کوششیں بھی کیں۔ اس میں الیاس خان، اخلاق انصاری، فہیم پاشا، سید صلاح الدین، انصاری فہیم، شاہ خلیل، اکبر، عرفان، اقبال شاہ، انصاری عالیہ، خالد فتح، مومن ندیم کا تعاون رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!