ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: مدرسہ بلالؓ کے کمپیوٹر کلاس روم کے افتتاحی تقریب، مفتی غلام یزدانی کا خطاب

جو قوم تعلیم سے جڑ کر رہتی ہے وہ قوم ترقی کرتی ہے:

ہمناآباد: 9/فروری (ایس آر) جو قوم تعلیم سے جڑ کر رہتی ہے وہ قوم ترقی کرتی ہے جس کی زندہ مثال جاپانی قوم ہے ماضی میں اپنے ضروریات کوپورا کرنے کے لئیے جاپان دوسر ملکوں سے قرض لیتا تھا مگر آج جاپان دوسرے ممالک کو قرض دے رہاہے اسکی وجہہ اس قوم کی تعلیمی ترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے صدر مفتی غلام یزدانی نے ہمناآباد میں بی بی گلی کے دینی مدرسہ بلالؓ کے کمپیوٹر کلاس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کے جس قوم کے پاس علم ہوگا وہ قوم ترقی کرے گی، جب اللہ کے رسول اکرم ﷺمکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ کو آئے تو آپ نے سب سے پہلے مسجد اور مدرسہ کی بنیا درکھی، تعلیم انسانوں کے لیے ضروری ہے معاشرے کی برائی تعلیم سے ہی دور ہوتی ہے۔ تعلیم وہ ہو جو انسانوں کو نفع پہنچائے چاہے وہ ٹیکنالوجی کی ہو یا ڈاکٹری کی ہواگر اس غرض سے حاصل کی جائے کے اس سے انسانوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا تو ایسی تعلیم حاصل کرنے میں بھی ثواب حاصل ہوگا، اس موقع پر انہوں نے تمام طلبہ کو نصیحت کی کے وہ اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کا نام روشن کریں۔

مدرسہ نورالعلوم کے صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم جس دور میں بھی چل رہیں ہوں اُس دور کی تعلیم حاصل کرنا سنت ہے مسلمان دقیانوسی خیالات اختیار نہ کریں۔ اس دور میں ہم جہاں بھی جائیں وہاں جو تعلیم چل رہی ہے اُس کو حاصل کریں اللہ تعالی نے ہم مسلمانوں کو حضور اکرم ﷺ کے صدقہ طفیل میں اس دنیا کو بنانے اورسنوارنے والا بنا کر بھیجا ہے۔

جمعیت علماء ہند کے ضلعی جنرل سیکریٹری و مہتمم مدرسہ جامعہ نورلاسلام مولانا تصدوق ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کے آج کے دور میں کمپیوٹر ایک اہم ترین چیز ہے اگر کوئی شخص اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر کمپیوٹر کی تعلیم سے ناواقف ہے تو اس شخص کو ان پڑھ سمجھا جارہا ہے کمپیوٹر کی تعلیم سے ہر شخص کوواقف رہنا چاہئیے کیونکہ آج کے دور میں ہر چیز کو کمپیوٹر سے جوڑا جارہا ہے اور اسکی تعلیم دو دھاری تلوار کے مانند ہے اگر اس کا صیح استعمال کیا گیا تو بے شمار فوائد حاصل کرتے ہوئے زندگی میں ہم ترقی کر سکتے ہیں اگر اس کی تعلیم کا غلط استعمال کیا گیا یہ بات ہمارے لئیے وبال جان بن سکتی ہے اور ہم کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے۔

حافظ سید کلیم اُللہ امام وخطیب مسجد شیخ مہتاب نے اپنے خطاب میں کہا کے کمپیوٹر کلاس کا افتتاح کرنا ایک قابل مبارک باد کام ہے انہوں نے مجلس انتظامی کمیٹی اور مدرسہ کے ذمہ داران کوایک بہترین کام انجام دینے پر دلی مبارک باد پیش اوراپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس افتتاحی تقریب کا آغاز مدرسہ بلالؓ کے حافظ قرآن محمد عاطف کی قرآت کلام پاک سے ہوا نعت نبوی کا نذرانہ و خطبہ استقبالیہ حافظ سید ظفرنے پیش کیا اور نظامت کے فرائض مفتی محمد سہیل عاطف قاسمیؔ نے نبھائے اور اختتامی کلمات حافظ محمد تنویر سلمان صدر مجلس انتظامی کمیٹی نے ادا کیے۔ مجلس کا اختتام الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کی دعا پر عمل میں آیا۔

اس تقریب کوکامیاب بنانے میں محمد خیام الدین نمبورہ نائب صدر مجلس انتظامی کمیٹی، محمد قاضی حبیب سیکریٹری، سید معین الدین خازن، اراکین محمد عرفان، محمد عقیل، محمد معین الدین ببلو، سید ظفر اسلم، محمد مجیب، حافظ محمد شمس الدین امام وخطیب مسجد بلالؓ، مولانا محمد خرم حقانی، حافظ محمد مصطفی کے علاوہ دیگر نوجوانان محلہ نے اپنا تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!