تلنگانہریاستوں سے

سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد میں 2 روزہ قومی سمینار

”اردو ادب میں ہندوستانی عناصر 1947 ء کے بعد“، آن لائن بھی شرکت کی سہولت

حیدرآباد: 8/فروری (پی این) ڈاکٹر عرشیہ جبین کوآرڈینیٹر سمینار شعبہ اُردو یونی ورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب آزادی کا امرت مہا اتسو، اسٹوڈنٹ افیئر ڈپارٹمنٹ، چیف وارڈن آفس شعبہ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد کے زیراہتمام 2 روزہ قومی سمینار بعنوان ”اردو ادب میں ہندوستانی عناصر 1947 ء کے بعد“ کا 9 فروری سے آغاز ہورہا ہے۔

افتتاحی اجلاس 9 فروری (10 بجے) مقررہے۔ پہلے دن کا شیڈول اس طرح ہے: پروفیسر سیدفضل اللہ کرم (صدر شعبہ اردو یونی ورٹی آف حیدرآباد) اغراض و مقاصد، ڈاکٹر عرشیہ جبین (کوآرڈینیٹر سمینار شعبہ اردو یونی ورسٹی آف حیدرآباد) افتتاحی خطبہ پروفیسر بی۔جے۔راؤ (وائس چانسلر یونی ورسٹی آف حیدرآباد) مہمان خصوصی پروفیسر شارب ردولوی (پروفیسر سینٹرآف انڈین لینگویجیز، جواہر لال نہر یونی ورسٹی، دہلی) پروفیسر زماں آزردہ (سابق صدر شعبہ اردو کشمیر یونی ورٹی کشمیر) مہمان اعزازی پروفیسر شہزادانجم (صدر شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورٹی، دہلی) پروفیسر کے۔وی نکولن (سابق صدر سری شنکر آچاریہ یونیورسٹی آف سنسکرت، کیرلا) پروفیسر فاروق بخشی (صدر شعبہ اردو مولانا آزاڈیشنل اردو یونی ورسٹی، حیدرآباد) کلیدی خطبہ پروفیسر انور پاشا (سابق چیئر پین ہنٹر آف انڈین لینگو جیز، جے۔این۔یو، دہلی) صدارتی خطبہ پروفیسروی کرشنا (ڈین اسکول آف ہیو مانیٹر یونی ورسٹی آف حیدرآباد) پروفیسر جی۔ناگاراجو (ڈین، اسٹوڈنٹ ویلفیئر، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) نظامت محمد خوشتر (ریسرچ اسکالر، شعبہئ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) اظہار تشکر رشدہ شاہین (ریسرچ اسکالر، شعبہ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد)

دوسرے دن کا شیڈول اس طرح ہے۔ اختتامی اجلاس، 10 فروری 2022 ء بروز جمعرات، بوقت شام 5.00 بجے ہوگا۔ مہمان خصوصی پروفیسر شوکت حیات (سابق صدر شعبہ اردو، امبیڈ کر یونیورٹی حیدرآباد) مہمان اعزازی پروفیسر ستار ساحر (سابق صدرشعبہ اردو ایس وی یونیورسٹی تروپتی) پروفیسرنسیم الدین فریس (سابق صدر شعبہئ اردو مولانا آزادنیشنل اردو یونی ورسٹی، حیدرآباد) خصوصی مقررین پروفیسر جی۔نا گاراجو (ڈین اسٹوڈنٹ والفیر، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) پروفیسرڈی۔و جیالکشمی (چیف وارڈن، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) پروفیسر سیدفضل اللہ مکرم (صدر شعبہئ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) (ریسرچ اسکالر، شعبہئ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) پروفیسر آر۔ایس۔ سررا جو (پر وائس چانسلر، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) سمینارر پورٹ جاوید رسول، صدارت ڈاکٹر محمد کاشف (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہئ اردو، یونی ورسٹی آف حیدرآباد) کریں گے۔

گوگل میٹ لنک یہ meet.google.com/cngj-bdzw-pep ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!