مجرمانہ غفلت اور ’نمستے ٹرمپ‘ سے ملک میں کورونا آیا: کانگریس
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کے لئے کانگریس کو ذمہ دار قرار دئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ’نمستے ٹرمپ‘ کی وجہ سے ملک میں کورونا کا پھیلاؤ ہوا۔
پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’راجہ کے اعلان نے غریبوں اور مزدوروں کو بھنور میں پھنسایا اور گھر کنبہ پر بحران کو دیکھ کر لاچار مجبور لوگ ہزاروں کلومیٹر پیدل بھاگے۔ اس وقت ہم نے مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا اور اپنا فرض ادا کیا۔ جبکہ مرکزی حکومت کے وزرا نے لوگوں کو ٹی وی دیکھنے اور انتاکشری کھیلنے کی طرف راغب کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اگر لوگ بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے جا رہے ہوتے تو وہ ہوائی جہاز تک لگا دیتے، کاش مودی جی یہ تکلیف سمجھ پاتے۔ مگر زندگی بچانے کی دوڑ تھی کو سوچا، ’میرے لئے چلے تھے کیا‘!‘‘ سرجے والا نے آخر میں ’بی جے پی ہٹاؤ، دیس بچاؤ‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔