ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک حجاب تنازعہ: مظاہرہ کے دوران پتھراؤ، پولیس لاٹھی چارج میں کئی طلبا زخمی

شیوموگا میں واقع باپوجی نگر گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقوں سے جمع بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے طلبا اور مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب تنازعہ پر سماعت کے درمیان لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ اب تشدد کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہورہی خبروں کے مطابق ریاست میں پری-یونیورسٹی کالجوں میں پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پتھراؤ میں کئی طلبا زخمی ہو گئے۔ طلبا کے مظاہرہ کے دوران پتھراؤ کے واقعات کی خبر ملنے پر کرناٹک پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ شیوموگا میں باپوجی نگر گورنمنٹ پری-یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقوں سے جمع بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے طلبا اور مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے کچھ کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر کلاس کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے خلاف آوازیں اب تیز ہو گئی ہیں اور کرناٹک ہائی کورٹ میں اس تعلق سے عرضی پر سماعت ہو رہی ہے۔

ریاست میں صورت حال خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حجاب ترک کرنے پر رضامند نہ ہونے والی مسلم طالبات کے خلاف کچھ ہندو طلبا نے آواز اٹھانی شروع کر دی ہے۔ کئی ایسی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئے ہیں جن میں ہندو طلبا و طالبات بھگوا شال پہن کر اسکول پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلم طالبات حجاب پہن کر کلاس کریں گی تو وہ بھگوا رنگ کا شال پہن کر کلاس میں داخل ہونا شروع کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!