حجاب پر تنازعہ کے درمیان کرناٹک کے تمام ہائی اسکول-کالجز 3 دن کیلئے بند
کرناٹک کے کئی کالجوں میں حجاب کے حق اور مخالفت میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے تمام اسکول اور کالجوں کو تین دن تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ بومئی نے ٹوئٹ کیا، ’’میں کرناٹک کے طلبا، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو اگلے 3 دن تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تمام متعلقین سے تعاون کی درخواست ہے۔‘‘