تلنگانہریاستوں سے

یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ہدیٰ حیدرآباد میں مفت میگا ہیلت کیمپ اور خون کا عطیہ کیمپ

عوام الناس سے استفادہ کی اپیل

حیدرآباد: 25/جنوری (پی آر) مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدیٰ پہاڑی شریف روڈ حیدرآباد پریوم جمہوریہ ہند کے موقع سے 26/جنوری2022ء بروز چہارشنبہ صبح10بجے تا سہ پہر3 بجے عوام الناس کے لیے مفت میگا ہیلت کیمپ اورخون کا عطیہ کیمپ منعقد کیاجارہا۔جس میں ماسٹر ہیلت پیاکیج 3 ہزار روپئے کے لیاب ٹیسٹ صرف 1200 سو روپئے میں کئے جائیں گے۔ اس موقع پرمنتخب ادویات مفت دی جائیں گی۔

آرتھوپیڈک، گائناکولوجی،امراض اطفال ونسواں، فزیوتھراپی، ای این ٹی ودیگر ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم ڈاکٹر ایم.اے.متین،ڈاکٹر فواد محمد،ڈاکٹر ملیحہ فاطمہ، ڈاکٹرفرحان حامد،ڈاکٹرحافظ امام الحق، ڈاکٹر اُم شکیبہ، ڈاکٹرسعود رضوی، ڈاکٹر سکندرعلی، ڈاکٹر حاتم اکبر،ڈاکٹر سعید بن واجد‘ ڈاکٹر افسر صدیقی، ڈاکٹرعظیم اللہ انصاری مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

اس موقع پر خون کا عطیہ کیمپ بھی منعقد کیاجائے گا جس میں صحت مند اور خواہش مند افراد اپنے خون کا عطیہ دے سکتے ہیں جوضرورت مندوں کو مہیا کیاجائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات  9581002323،9581004242 اور9581008787  پر ربط کیاجاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!