آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

نسلِ نو کو موبائل کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت

فیاض شیخ، جوگیشوری مشرق

مکرمی!

نوجوان نسل جس تیزی کے ساتھ آج سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کر رہی ہے ، سر پرست حضرات کا اپنے بچّوں پر خاص نظر رکھنا بہت ضروری ہوگیا ہے ، اس لیے کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ایپلیکیشن نے نوجوان نسل کی ترقّی پر گویا روک لگا دی ہے ، اس لیے کہ بچّے نہ صرف ایپ کا استعمال کر رہے ہیں بلکہ اسکو اپنے لیے باعثِ فخر سمجھ رہے ہیں، اور اِسی کو اُنہوں نے اپنا مشغلہ بنا دیا ہے کچھ فالوور اور لائیک حاصل کرنے کو ہی وہ اپنے لیے بڑی کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں، یہی وجہ کہ آج مسلم نوجوان میں تعلیم اور تربیت کا بڑا فقدان ہے، جبکہ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کیا جائے تو نئی نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم اپنے بچّوں کا مستقبل بہتر بھی بنا سکتے ہیں ذمّہ دار اور سر پرست حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنی قوم کے بچّوں کی فکر کریں ، کیوں کہ آج کا جوان ہی کل کا مستقبل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!