کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کر یہ خبر دی ہے کہ آئندہ ایک مہینے تک کانگریس کے ترجمان کسی بھی ٹی وی مذاکرے میں شرکت نہیں کریں گے۔ سرجے والا نے ساتھ ہی سبھی میڈیا چینلز اور مدیروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں کانگریس نمائندوں کو مدعو نہ کریں۔