تازہ خبریںمختصر مگر اہم

مودی نے مہاتما گاندھی اور اٹل بہاری کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: 30 مئی- نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر اعظم کے عہدے کا دوبارہ حلف لینے سے قبل بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔مسٹر مودی صبح تقریبا سات بجے بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسٹر مودی آج شام راشٹرپتی بھون کے صحن میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ ان کی دوسری مدت کا ر ہو گی ۔سترہویں لوک سبھا کے 23 مئی کو آئے نتائج میں مسٹر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے 353 سیٹیں جیتی ہیں۔اس کے بعد مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی اٹل سمادھی پر گئے اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!