ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹرمیں دوبارہ اسکول شروع کرنے کا اعلان، آئیٹا نے کیا خیر مقدم

ممبئی: 20/جنوری (پی آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر نے پچھلے دنوں کئی اساتذہ تنظیموں اور والدین کے مطالبہ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم ورشاء گائکواڑ کو مکتوب ارسال کر اسکول دوبارہ شروع کرنے کی مانگ کی تھی۔ جس پر ریاستی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 جنوری 2022 سے دوبارہ اسکول شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔جس سے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خاص کر طلباء اور اساتذہ میں جشن کا ماحول ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےآئیٹا مہاراشٹر کے صدر سید شریف سر نےخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کر حکومت نے طلبہ کے لگاتار ہو رہے تعلیمی نقصان کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیٹا مہاراشٹر ریاستی حکومت کو اس فیصلے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اسی طرح آئیٹا کی اپیل کو سنجیدگی لینے کے لئے ہم حکومت کے مشکور ہیں۔

واضح ہو کہ اسوسی ایشن کی جانب سے ماضی میں بھی اس طرح کئی مکتوب وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کئے گئے ہیں۔
ریاستی صدر آئیٹا نے امید جتائی کے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر کا لحاظ کرتے اسکول شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!