بسواکلیان کے قریب نامعلوم کار حادثہ کا شکار، تقریباً 29.80 لاکھ روپے کا 298 کلو گانجہ ضبط
بسواکلیان: 19/جنوری(ایم این) نیشنل ہائی وے 65 پر واقع بسواکلیان کے موضع تڈولہ کے قریب تلنگانہ سے مہاراشٹرا گانجہ اسمگل کررہی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ گاڑی اوور ٹیک کرتے وقت کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں اسمگلنگ کررہی گاڑی سڑک سے نیچے اتر گئی۔
حادثہ پیش آتے ہی ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کرلی۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر ہمنا آباد ڈی وائی ایس پی سملنگ کمار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے تو پتہ چلاکہ حادثہ کا شکار ہوئی کار میں 298 کلو گانجہ موجود ہے جس کی قیمت تقریباً 29.80 لاکھ روپے ہے۔
تاہم ڈرائیور کا کوئی سراخ نہیں مل پایا ہے۔ پولیس نے کیس درج کر تحقیقات کا آغاز کیا۔