تازہ خبریں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، لیکن ابھی نہیں…

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا، میں ایک ایک ہفتہ کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں میں پورے سیزن تک کھیل پاؤں گی یا نہیں، لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔‘‘

ہندوستان کی مایہ ناز خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سال 2022 کا سیزن ان کے لیے آخری ہے۔ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپین میں شکست کے بعد یہ جانکاری دی۔ ٹینس سنسنی کے نام سے مشہور ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا۔ میں ایک ایک ہفتہ لگاتار کھیل رہی ہوں۔ پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل پاؤں گی یا نہیں۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ پورے سیزن تک رہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں سلووینیا کی تمارا جدانسیک اور کاجا جوان کی جوڑی نے ایک گھنٹے 37 منٹ میں 6-4، (5)7-6 سے ہرایا۔ حالانکہ ثانیہ ابھی اس گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز میں امریکہ کے راجیو رام کے ساتھ حصہ لیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!