بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں پریس بھون اور صحافیوں کو بس پاس جاری کرنے کیلئے نمائندگی

بسواکلیان: 18/جنوری (ایم این) کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن شاخ بسواکلیان کی جانب سے رکن اسمبلی شری شرنو سلگر کو ایک یاداشت پیش کی گئی، جس میں یڈی یورپا نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بسواکلیان میں جرنلسٹ بھون تعمیر کرنے کا تیقن دلایاتھا کا ذکر ہے۔ اور یہ مطالبہ کیا گیا ہیکہ اس معاملہ میں جلد سے جلد اقدام کریں۔

اس کے علاوہ کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن سے وابستہ رپورٹرز کو بس پاس مفت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر کلیان راو مدرگاوں کرصدر تعلقہ بسواکلیان، مانک بھورے، شیو پتر پاٹل، ویراریڈی، پردیپ، قطب الدین، ذاکرسونڈکے، سعود احمد، محمد، نعیم الدین چابکسوار کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!