آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتیں تشویش کا باعث

ساجد محمود شیخ میراروڈ

مکرمی !             

مرکزی حکومت نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد سو دنوں کے اندر مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سات سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مہنگائی کم نہیں کر سکے بلکہ جب سے وہ اقتدار میں آئے ہیں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے یہاں تک کہ غریبوں کے لئے گیس چھوڑ کر دوبارا لکڑی کا چولہا جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے معاشی حالات بہت خراب ہوگئے تھے آمدنی کے ذرائع محدود ہوگئے لوگ بیروز ہوگئے مقروض ہوگئے ان پریشانیوں کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔               

حکومت کو چاہئے کہ وہ فی الفور گیس سلنڈر کی قیمت کو کم کرے اور غریبوں کو راحت پہنچائے بصورت دیگر عوام انتخابات میں حکومت کو سبق سکھائیں گے کیونکہ عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!