بیدرضلع بیدر سے

بیدر: حضرت دادا پیر ؒ کا منایا گیا سالانہ صندل

بیدر: 13/جنوری (اے ایس ایم) حضرت شاہ فتح اللہ جد شریف القادری الملتانی المعروف حضرت دادا پیر قدس اللہ سرہ العزیز ؒ جد امجد حضرت شاہ محمد شمس الدین شریف القادری المعروف ملتانی بادشاہ قدس اللہ سرہٗ العزیز ؒ بمقام اودگیر روڈ بیدر شریف کا سالانہ 589 واں عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ 6/جمادی الثانی بعد نماز عصر تا مغرب غسل مبارک مزار شریف حضرت ممدوحؒؒ کا سالانہ صندل کا آغاز ہوا۔

تفصیلات کے بموجب11/جنوری مطابق 7/جمادی الثانی بروزمنگل بعد ادائیگی نماز مغرب شیخ المشائخ ابو الفتح شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی و چشتی ابن شیخ المشائخ ابو الفتح شاہ محی الدین قادری الملتانی المعروف شاہ صفدر محی الدین قادری قدس اللہ سرہ العزیز صدر سجادہ نشین و متولی سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ جملہ صندل مالی کی رسومات بصد عقیدت و احترام علمائے مشائخین کی موجود گی میں انجام دئے۔

12/جنوری مطابق ۸/جمادی الثانی بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر مسجد ممدوح ؒمیں ختم کلام پاک، فاتحہ خوانی پیشکشی چادر گل کی رسومات انجام دی گئیں۔ اور سجادہ نشین نے خصو صی دعافرمائی۔ کوویڈ 19کے پیش نظر صندل شریف بڑی سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ بعد صندل شریف سجادہ نشین کی قیامگاہ پر تبرکات طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!