مختصر مگر اہم

کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 28مئی- لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی پر ورکنگ کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران صدر راہل گاندھی کے استعفی کی پیشکش کے بعد پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا غصہ اعلی لیڈروں پر نکلا اور انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں۔

کانگریس ذرائع کے مطابق سنیچر کو یہاں ہوئی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں محترمہ واڈرا نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور میٹنگ میں موجود پارٹی کے کچھ اعلی لیڈروں پر برستے ہوئے کہا کہ’کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں‘۔

ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا ہی نہیں پورا گاندھی کنبہ ان لیڈروں کے کام کرنے کے طریقہ سے ناراض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!