تازہ خبریںخبریںقومی

نوٹوں پرگاندھی کی جگہ ساورکرکی تصویرچھپے، ہندومہاسبھا کا مطالبہ

نئی دہلی : اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے ہندوستانی نوٹوں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جگہ پر  ساورکر کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مہاسبھا نے یہ مطالبہ ساورکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا ہے۔ مہاسبھا نے کہا ہے کہ وی ڈی ساورکر کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہیے ۔یہ مطالبہ مہاسبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما اور ریاستی ترجمان ابھیشیک اگروال نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساورکر نے جس طرح بغیر کسی مفاد کے ملک کی خدمت کی تھی اس کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ ایسے میں نوٹوں  پر ان کی تصویر چھاپنا ہی ان کے تئیں سچی خراج عقیدت ہوگی ۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کے ساورکر کو یاد کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ، ویر ساورکر بہادری ، دیش پریم اور مضبو ط بھارت کے لیے دکھائے جانے والے کمٹ منٹ کی عمدہ مثال تھے ۔ انہوں نے کئی لوگوں کو ملک کی تعمیر میں اپنی زندگی لگا دینے کے لیے ترغیب دی ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں راجستھان کی اشوک گہلوت کی قیادت والی کانگریس حکومت نے اسکولی نصاب میں ترمیم کرتے ہوئے ساورکر کو انگریزی حکومت سے معافی مانگنے والا بتایا تھا۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا تھا کہ ، ہندو مہا سبھا رہنما ساورکر نے ملک کے بٹوارے کا بیج بویا تھا ، جبکہ ٹو نیشن تھیوری کو پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے آگے بڑھایا تھا۔

واضح ہو کہ جہاں بی جے پی اس طرح کی بیان بازی کو ساورکر کی توہین بتارہی ہے وہیں مہاسبھا ان کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!