وزیراعظم مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی، سپریم کورٹ کا سفری ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم
وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم کے پنجاب دورے سے متعلق سفری ریکارڈ محفوظ کئے جائیں۔ یہ ریکارڈ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے پاس محفوظ رکھے جائیں گے۔ اب کیس کی اگلی سماعت پیر کے روز کی جائے گی۔