بیدر: عبدالمجید کی دختر کا عقد مسعود
بیدر: 6/جنوری (اے ایس ایم) نبیری الحاج محمد حسین مرحوم و دختر عبدالمجید ڈیلر واسو دتہ برلا شکتی و شری سیمنٹ ٹریڈرس کا عقد مسعود محمد شبیر احمد پٹیل لینڈ لارڈ مر تضیٰ پور ساکن بیدر کے فرزند محمد عرفات احمد ریحان پلاننگ انجینئر البوانی کو لیمٹیڈ ریاض کے ایس اے کل بعد نماز عصر جامع مسجد بیدر میں نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔
خطبہ نکاح لڑکی کے والد عبدالمجید نے نہایت ہی پر جوش انداز میں پڑھا جبکہ عبدالصمد نائب قاضی نے ایجاب و قبول کی کاروائی انجام دی۔ اس موقع پر مولانا مفتی محمد لیئق امام مسجد شمسیہ رواہل گلی بیدر نے مخاطب کرتے کہاکہ نکاح سنتوں کے مطابق کریں اور بے جا رسومات کو ترک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نکاح سادگی کے ساتھ انجام دیں اور نکاح کو مسجدوں میں انجام دیں۔ انہوں نے نکاح کی اہمیت کے مختلف فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
بعد نماز مغرب رائل فنکشن ہال بیدر میں مہمانوں کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل عقد و ضیافت میں علمائے دین، معززین شہر، صحافی، دینی، ملی، تعلیمی اداراجات سے وابستہ شخصیات، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین مختلف مقامات کے دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
الحاج محمد پاشاہ ریٹائرڈ انجینئر لاتور کی سرپرستی میں محمد عبدالصمد شکتی ایجنسی و عبدالمجید فیملی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔