بنگلورو میں محض 1200 روپے کی عدم ادائیگی پر دوستوں نے 19 سالہ نوجوان کا قتل کردیا
بنگلورو: منگل کو بنگلورو میں ایک 19 سالہ نوجوان کو 1200 روپے کی مبینہ عدم ادائیگی پر دوستوں کے درمیان جھگڑے کے بعد چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا جو مبینہ طور پر گروپ کے ایک نوجوان نے اپنے ہی ایک دوست سے ادھار لیا تھا۔
متوفی جس کی شناخت محمد جیلانی کے نام سے ہوئی ہے، کونناکونٹے کا رہنے والا تھا اور ٹی وی مکینک کا کام کرتا تھا۔ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب جیلانی اپنے دوستوں کے ساتھ امرتھ نگر میں تھے۔
پولیس نے کہا کہ گروپ کے ایک نوجوان جس کی شناخت منی کے طور پر کی گئی ہے، نے مبینہ طور پر ایک سال قبل للت نامی دوست سے 1500 روپے ادھار لیے تھے۔ تاہم وہ صرف 300 روپے واپس کرنے میں کامیاب ہوگیا اور منگل کے روز دوستوں کے درمیان عدم ادائیگی کی رقم پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ کچھ ہی دیر میں مقامی باشندے موقع پر پہنچ گئے اور لڑائی کو روک دیا۔