بسواکلیان: 15سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لینے تحصیلدار اور BEO کی اپیل
بسواکلیان: 6/جنوری(ایم این) مرکزی حکومت کی جانب سے 15 تا 18 سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 3 جنوری سے کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں 15 تا 18 سال کے بچوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ وہیں اس مہم کے دوران بسواکلیان کے ہائی اسکولوں کے طلبہ جو 15 تا 18 سال کی عمر کے درمیان ہیں کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ہر اسکول کے لئے ایک افسر مقرر کیا گیا ہے جو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ورکرز کے ساتھ مل کر طلبہ کو ویکسین لگا رہے ہیں۔
وہیں تحصیلدار بسواکلیان شریمتی ساوتری سلگر اور بلاک ایجوکیشن آفیسر سی جی ہلد بھی متحرک نظر آرہے ہیں۔ کئی اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں اور معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام طلبہ جو 15 تا 18 سال کی عمر کے ہیں سے اپیل کی ہیکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگائیں۔ اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے۔