محمد عاکف الدین صدر SIO بگدل یونٹ منتخب
بیدر: 6/جنوری (پی این) محمد سہیل منصوری ناظم شعبہ نشرواشاعت کی پریس نوٹ کے بموجب محمد عاکف الدین کو ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بگدل یونٹ منتخب کیا گیا۔ برادر محمد عاکف الدین رواں میقات (سال دوم) جنوری تا ڈسمبر 2022 کیلئے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل وہ مقامی یونٹ کے سکریٹری تھے۔ بگدل میں منعقدہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی برادر سید آصف علی ضلعی صدر ایس آئی او بیدر نے کی۔
بعد اذاں صدر مقامی کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ جن میں محمد آصف سوداگر یونٹ سکریٹری، محمد تقی الدین ناظم بیت المال، شیخ محسن ناظم ہفتہ واری اجتماع، محمد سہیل احمد و معاون محمد ندیم صابر میڈیا و ایجوکیشن سکریٹری، عبد الرشید ناظم شعبہ دعوت، محمد زبیر پاشاہ سکریٹری توسیع واستحکام، محمد زبیر احمد، محمد ولی الدین، محمد شاکر، طلحہ شرجیل اسلامک چلڈرن سرکل ٹیم، محمد مقیم آفس سکریٹری و لائبریرین کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔