بیدرضلع بیدر سے

ڈاکٹرعبدالقدیر اور ڈکٹر وپن گوئل کو مینارٹی ریفارمس فورم (‏MRF) بیدر نے پیش کی تہنیت

بیدر:6/جنوری (اے ایس ایم) ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر کوآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا میقامی رکن بنائے جانے کی مسرت میں اور ڈاکٹر وپن گوئل کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایوارڈ دئے جانے اور غریب مریضوں کی کم قیمت پرکی جانے والی ان کی خدمات کے پیش نظرمینارٹی ریفارمس فورم (ایم آرایف) بیدر کے زیراہتمام ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام اویسٹر اسکول موقوعہ گاوان چوک بیدر میں کیاگیا۔ سرخ گلابوں کاخوبصورت ہار، بیدری کاریگری کا مومنٹو اور پھل پیش کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر اور ڈاکٹر وپن گوئل کی خدمت کوزبردست خراج پیش کیاگیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ میں شکرگذار ہوں MRF کے صدر ڈاکٹر مقصودچندااور تنظیم کے تمام ذمہ داران کاجنہوں نے احقر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے عزت افزائی کی۔ میں بیدروالوں کی محبت اور ان کے تعاون وہمت افزائی کی قدر کرتاہوں، یہ عزت افزائی مسلسل ہے۔

ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عذیر صدر قاضی دارالقضاء ت بیدر نے ڈاکٹر وپن گوئل کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر وپن گوئل مریض کا مرض اور اس کا در دسمجھنے والے کینسراسپیشلسٹ ہیں۔ حیدرآباد کے کیئر اسپتال میں سینئر اونکولوجسٹ اور ماہر سرجن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ وہ منہ اور گردن کے کینسر کی سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔ اٹلی سے آپ کو فیلوشپ حاصل رہی ہے۔

تلنگانہ حکومت سے ہیلتھ ایکسی لینس ایوارڈیافتہ اورکینسراسپیشلسٹ ڈاکٹر وپن گوئل نے تہنیت قبول کرنے کے بعد کہاکہ میراتعلق بھی بیدر ہی سے ہے۔ انھوں نے MRFکاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہاکہ میں جب طالب علم تھا میں نے اپنے ایک استاد سے سوال کیاتھاکہ میں کیا بنوں؟ استاد نے جواب میں کہاتھا۔ سب سے پہلے انسان بنوتاکہ سماج کی ترقی کے لئے اچھاکام کرسکو۔ اور اگر اچھا کام نہیں کرسکتے تو کم سے کم کسی کا برا نہ چاہو۔یہ درس میں نے عمر بھر اپنے ساتھ باندھے رکھاہے۔

ڈاکٹر مقصود چندا صدر MRF بیدر نے اعلان شدہ دونوں ڈاکٹرس کے بعدآخر میں عبدالمنان سیٹھ کو تہنیت پیش کی اور بتایاکہ وہ آل انڈیا ملی کونسل کے ایگزیکٹیو ممبر بنے ہیں۔ حافظ عبدالحکیم کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ایم آرایف سکریڑی محمد شکیل نے ابتدا میں مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے انہیں شہ نشین پر آنے کی دعوت دی۔

شہ نشین پر ڈاکٹر مقصود چندا صدر MRFبیدر، مفتی محمد شعیب اللہ خان شیخ الحدیث و بانی مسیح العلوم بنگلور، رحیم خان رکن اسمبلی بیدر، خواجہ شاہد سابق وائس چانسلر مانوحیدرآباد، پروفیسر قاسم رسول جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے علاوہ نثاراحمد اور عبدالمنان سیٹھ موجودہ تھے۔

منظورعرفان، مبشرسندھے، احمدسیٹھ اور دیگر نے انتظامی امورکو بہتر طورپر انجام دیا۔ شرکاء میں اعجاز الحق، مفتی عتیق الرحمن رشادی، محمدعامر پاشاہ، مدثر سندھے، وسیم کرمانی اور دیگر موجودتھے۔ پروگرام کی کارروائی حافظ عبدالحکیم نے چلائی۔ محمد نثاراحمد نے اظہا رتشکرکیا۔ مفتی عبدالغنی خان کی دعا پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ پروگرام سے متصل مہمانوں اور شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!