ضلع بیدر سےہمناآباد

محمد جبران احمد کو ہمناآباد میں پیش کی گئی تہنیت

بیدر:6/جنوری (اے ایس ایم) محمد جبران احمد جے ایم کنسٹرکشن بیدر کو کو نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک کا با وقار انڈین آئکون ایوارڈعطاء کئے جانے کی مسرت میں ہمناآباد میں تحریک خدادادشاخ ہمناآباد اور نو جوانوں کی جانب سے مولاصاحب اے پی ایم سی ممبر کی صدارت میں ایک تہنیتی جلسہ منعقد ہوا۔ تقریب میں نیشنل ایوارڈ یافتہ محمدجبران احمد، تحریک خداداد کے قائدین و کارکنان کے علاوہ معززین اور نو جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ضلع انچارج تحریک خداداد جناب محمد پرویزاحمد اور مولا صاحب نے محمد جبران احمد کو تحریک خداداد کے تمام ذمہ داران کی جانب سے پُر خلوص مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ محمد جبران احمد کی،تعمیراتی شعبہ کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں انسانی ہمدردی کے تحت ضرورت مند لوگوں کی امداد کے کام اور ان کی سماجی خدمات خصو صاً 22مارچ 2020کو جنتا کرفیو اور 23مارچ سے مسلسل لاؤک ڈاؤن کے دوران کو ویڈ19-کی پریشان کن حالات میں غریب اور ضرورتمند لوگوں میں مفت راشن کِٹس، فوڈ پیاکٹس،سرکاری دواخانوں میں آکسیجن سیلنڈرس کی فراہمی،اور اپنی ذاتی صرفہ سے عوام میں ادویات کی فراہمی جیسی مثالی اور شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جو انڈین آئکون ایوارڈ عطاء کیا گیا ہے نہ صرف بیدر کے لئے اعزاز ہے بلکہ پوری ملک کے لئے بڑاعزاز ہے۔

انہوں نے ملک کے نو جوانوں کو مشورہ دیا کے ایسی ہی تحریکوں سے وابستہ ہوکر عوام کے درمیان رہ کر خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد جبران احمدنے کہا کہ میں تحریک خداداد کے قائدین اور ہمناآباد کے تمام دوست احباب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کے انہوں نے مجھ کو یہاں مدوح کرکے میری عزت افزائی کی۔ آپ سبھی بہی خواہوں کی دعاؤں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے مجھ کو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔

اس موقع پر جناب محمد جبران احمدکو بکثرت شال و گلپوشی کے ذریعہ شاندار تہنیت کی گئی۔اس مو قع پر جناب آصف اقبال ضلع صدر ایس ڈی پی آئی، ضلع صدر پی ایف آئی عبدلکریم، یاسر ظفر کانگریس یوتھ لیڈر، محمد جمیل خان ضلع صدر بی ایس پی، محمد نذیر صدر معلم آلا مین سکول ہمناآباد اور دیگر نے جناب محمد جبران احمد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!