بیدرضلع بیدر سے

بیدر کی طالبہ حافظہ ہدیٰ رابعہ نے حاصل کیا صرف1 دن میں مکمل قرآن سنانے کا شرف

بیدر: 2/جنوری (پی آر) ابو طلحہ قاسمی مہتمم وزڈم عربک مدرسہ کی اطلاع کے بموجب وزڈم عربک مدرسہ میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ مدرسہ کی طالبہ ہدیٰ رابعہ بنت محمد آصف الدین نے 18 مہینے کی قلیل مدت میں حفظ قرآن مکمل کیا اور یکم جنوری 2022 کو مکمل قرآن سنایا۔ ایک ہی دن میں مکمل قرآن سنانے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں وزڈم پرائمری اسکول کے ٹیچرس نے ہدیٰ رابعہ اور ان کے والدین محمد آصف الدین اور بشریٰ جمال کو شال پوشی، گل پوشی اور ڈریس پیش کر کے تہنیت پیش کی۔

ان کے ساتھ ہی ان کے استاد مولانا ابو طلحہ قاسمی کی بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پرحافظ و قاری شاکر حسین نے کہا کہ ایک ہفتہ میں ان شاء اللہ ایک اور طالب علم حفظ مکمل کر لے گا۔ حافظہ ہدیٰ رابعہ کے تایا اے۔ ایم اقبال انجینئر، ظفر احمد انجینئر، محمد انور الدین اور چاچا ڈاکٹر محمد عارف الدین، پھوپھیاں اور خالاؤں کے علاوہ محمد آصف الدین نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حافظہ ہدیٰ رابعہ نے بتایا کہ میں 3/جنوری 2022 سے وزڈم ہائی اسکول میں جماعت نہم جوائن کرنے جارہی ہوں، اپنی دونوں بہنوں کی طرح میں بھی ان شاء اللہ ڈاکٹر بنوں گی اور بسم اللہ ہاسپٹل کھول کر خدمت خلق کا کام انجام دوں گی۔

اس موقع پر محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم ادارہ جات، ڈاکٹر امیمہ محمد، حنا کوثر، سونیتا کماری، حافظ نسیم اختر اور دیگر اساتذہ و معلمات نے مبارک باد پیش کی۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اور دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!