بیلگام: ہندو لڑکی سے محبت کے الزام میں مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل

بیلگام: 28/ ستمبر کو بیلگام ضلع کے خانہ پور اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک مسلم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے، جب کہ پولیس نے مبینہ طور پر قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ 24 سالہ نوجوان کی شناخت ارباز آفتاب کے طور پر ہوئی ہے۔

ارباز آفتاب ملا کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے ہندو انتہا پسند تنظیم رام سینا سے وابستہ افراد نے قتل کیا ہے، کیوں کہ اس ادارہ سے جڑے ہوئے فرد نے ارباز کو دھمکی دی تھی کہ وہ ایک ہندو لڑکی سے کیوں محبت کرتا ہے۔ اور اسے دھمکی آمیز بہت سی کال آئیں۔

بیلگاوی کے ریلوے پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں 3 افراد کے نام بطور ملزم درج کیے گئے ہیں جن میں بچی کے والد مہاراج، اور بھائی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!