کووِن ایپ پر 15-18 سالہ بچوں کی ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
ملک میں 3 جنوری سے 15-18 عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری کے لئے کووِن ایپ پر رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’بچے محفوظ تو ملک کا مستقبل محفوظ۔ نئے سال کے موقع پر آج سے 15 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری کے لئے کووِن پورٹل پر رجسٹریشن شروع کئے جا رہے ہیں۔ میری اہل خانہ سے گزارش ہے کہ اہل بچوں کہ ٹیکہ کاری کے لئے ان کا رجسٹریشن کریں۔‘‘